Posts

Showing posts from November 9, 2020

کورونا سے بچاؤ کیلئے آج اسلام آباد کے5 سیکٹرسیل کرنے کا فیصلہ

Image
  اسلام آباد: (9 نومبر 2020) ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں مزید شدت کے بعد کورونا سےبچاؤ کیلئےآج اسلام آباد کے پانچ سیکٹرز کو سیل کرنےکا فیصلہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہرمیں مزید شدت آ گئی۔ کوروناسے بچاؤ کیلئے آج سے اسلام آباد کے پانچ سیکٹرسیل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں جی سکس ٹو، جی ٹین فور، جی نائن ون، آئی ایٹ فور اور آئی ایٹ تھری شامل۔ سولہ بڑے شہروں میں شادی ہالزکیلئے گائیڈ لائنزجاری۔ بیس نومبر سے اِن ڈور فنکشنز پرپابندی۔ بوفے ڈنر یا لنچ بند، کھانا ڈبوں میں ملے گا

سائنس اور انسانیت کے لئے ایک عظیم دن، کورونا کی ویکسین تیار کرلی گئی

Image
  لندن (مجتبیٰ علی شاہ) کورونا وائرس کے ستائے دنیا بھر کے انسانوں کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی ، 2 کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ بی بی سی کے مطابق فائزر اور بائیوٹیک نامی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک کارگر ہے۔ یہ نتائج 6 ممالک میں 43 ہزار 500 مریضوں کو ویکسین دینے کے بعد اخذ کیے گئے ہیں۔ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سائنس اور انسانیت کے لئے ایک عظیم دن ہے، ویکسین ایک ہفتے بعد ہی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتی ہے، 2 بار ویکسین دینے سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا ۔

ٹک ٹاک میں ہونے والے خوفناک واقعات ۔۔۔ جو دیکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گےٹک ٹاک میں ہونے والے خوفناک واقعات ۔۔۔ جو دیکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گے

Image
  ٹک ٹاک میں ہونے والے خوفناک واقعات ۔۔۔ جو دیکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گے ٹک ٹاک تفریحوں بھرا ایک پلیٹ فارم جہاں مختلف قسم کی ہنسی مزاح، تفریح اور منفرد اقسام کے چیلنجز کی رنگ برنگی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور لوگوں کو خوب بھاتی ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی ٹک ٹاک کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں کیونکہ وقت گزارنے کے لیئے ایک اچھی ایپ ہے۔مگر کبھی کبھی اس میں بھی ایسے عجیب و غریب واقعات ہو جاتے ہیں جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ خوفناک ویڈیوز عموماً ٹک ٹاک پر نظر نہیں آتی ہیں لیکن بعض اوقات ٹک ٹاک پر بھی ایسی ویڈیوز بن جاتی ہیں جن میں کچھ خوفناک چیزیں دکھائی دے جاتی ہیں۔ ۱: جنگل کے قریب کون ہے؟ بیٹس ننجل 69نامی اکائّونٹ سے ایک ویڈیو بںائی گئی جس میں جنگل کے قریب ایک ریسورٹ میں رہنے والی خاتون نے دن سے شام تک جنگل میں ایک شخص کی چہل قدمی کی ویڈیو بنائی، دو دن بنائی اور وہ روزانہ اس کو دیکھتی رہی، ایک روز اس نے اپنے شوہر کو بتایا اور قریب جا کر دیکھا تو وہاں سے خوفناک آوازیں آنی شروع ہوگئیں، پولیس کو بھی اطلاع کی مگر معلوم نہ ہو سکا کہ اس جگہ کون ہے جو یوں چکر لگانے ...

شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا آج 143واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

Image
   (09 نومبر 2020) شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 143 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی پسماندہ مسلم قوم کو جگایا، امید پیدا کی اور ان کے دو قومی نظریے اور علیحدہ قومیت کے تصور نے پاکستان کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ع...