شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا آج 143واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

 


 (09 نومبر 2020) شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 143 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی پسماندہ مسلم قوم کو جگایا، امید پیدا کی اور ان کے دو قومی نظریے اور علیحدہ قومیت کے تصور نے پاکستان کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو عمل اور خودی کی جانب مائل کیا۔ علامہ اقبال کی شاعری میں موجود پیغام نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحرک اور فعال بنایا۔

سال 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا
https://twitter.com/i/status/1325723687069376512






Comments

junaid

کورونا سے بچاؤ کیلئے آج اسلام آباد کے5 سیکٹرسیل کرنے کا فیصلہ

Who are the daughters of Bushra Ansari and what do they do? See some pictures with them Our Web 17 Nov, 2020

جانیں کہ ادویات اور مختلف چیزوں میں سلکا جیل کا پیکٹ کیوں ہے۔ اسے پھینک دو ، یہ بہت مفید ہے!